جمعہ 17 جولائی 2026 - 18:10
انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (خواتین) کے وفد کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

حوزہ/انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (قم) کے وفد نے قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (قم) کے وفد نے قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (خواتین) کے وفد کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

ملاقات میں ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ وطالبات کی دینی، ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف علمی، تربیتی، ثقافتی اور تبلیغی فعالیتوں کی جامع رپورٹ پیش کی گئی، جسے نہایت توجہ سے سنا گیا اور ان سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی تاکید کی گئی۔

ملاقات میں ایران میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق مختلف امور، درپیش مسائل، سہولیات اور آئندہ کے پروگراموں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (خواتین) کے وفد کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

دونوں جانب سے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور بہتر رابطے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تاکہ دینی و ثقافتی خدمات کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

ملاقات کے اختتام پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام حاضرین، پاکستان، ملتِ پاکستان اور ایران میں مقیم پاکستانیوں کی سلامتی، کامیابی اور دینی خدمات میں مزید توفیقات کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر پاکستان سے متعلق مختلف معاملات اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (خواتین) کے وفد کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

واضح رہے انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha